: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ 20اکتوبر(ایجنسی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر ریٹا آئزک نادیہ نے سری لنکن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلے میں مثبت اقدامات کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تامل مسلح تحریک کے خلاف جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور حکومت کو اس
جنگ کے متاثرین کے اعتماد کی بحالی اور معاملات کے حل کے لیے فوری طور پر فیصلے کرنا ضروری ہیں۔ اقوام متحدہ کی اقلیتی امور کی ماہر نے صدر سری سینا کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے وقار اور شناخت کا احترام لازمی بنائے۔ دوسری جانب سری لنکا کی مسلم، تامل اور مسیحی اقلیتیں انسانی حقوق کی صورتحال پر پریشان ہیں۔